مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو نوجوان شہید

278

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی نسل کشی جاری ہے ۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے دونوجوانوں کو شہید کر دیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شو پیاں کے علاقے چکورا میں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا ۔ غاصب فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی ۔

ضلع گاندر بل میں بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک بزرگ کشمیری کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا ۔