پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی اوران کے شوہر واداکاراحد رضا میرنے ایک اوربڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
اداکارہ سجل علی اوراداکاراحد رضا میرکی اداکاری کے مداح دیوانے ہیں۔ مداح اس جوڑی کواسی لیے سوشل میڈیا پربھی فالوکرتے ہیں تاکہ انہیں ان کے لائف اسٹائل اوراُن کے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں پتہ چل جائے۔
دونوں اداکاروں نے اپنے چاہنے والوں کواپنے ایک نئے اعزازکے بارے میں بتایا جس پرمداح نہایت خوشی کا اظہارکررہے ہیں۔