قطر میں ترک فوج کی موجودگی عرب خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے: یو اے ای

226

یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ قطر میں ترک فوج کی موجودگی عرب خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انور قرقاش کا کہنا تھا کہ قطر کے حالیہ دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ ترک فوج کی دوحا میں موجودگی خلیجی ملکوں میں امن واستحکام کے لیے ہے مگر ان کا یہ دعویٰ غلط ہے۔ ترکی کا علاقائی سطح پر کردار خلیجی ممالک کی پالیسیوں سے ہم آہنگ نہیں۔ اس کے کئی ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ ترک صدر نے اپنے دورہ قطر کے اقتصادی اسباب سے توجہ ہٹانے کے لیے دوحا میں اپنی فوج کو عرب ممالک کے استحکام کا ذریعہ قرار دیا حالانکہ قطر میں ترک فوج کی موجودگی ہمارے خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔