اقتصادیات کا نوبیل انعام نیلامی کے طریقہ کار وضع کرنے والے ماہرین کے نام

215

دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے ’اکنامکس‘ (اقتصادیات) کا 2020 کا انعام مشترکہ طور پر 2 امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان کردیا۔

سویڈش اکیڈمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سال 2020 کا اقتصادیات کا نوبیل انعام امریکی ماہر معیشت پال ملگروم اور رابرٹ ولسن کو دیا گیا ہے۔

دونوں ماہرین کو نیلامی کے نظریے کو پیش کرنے اور نیلامی کے طریقہ کار کی وضاحت پیش کرنے پر انہیں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

سویڈش اکیڈمی نے دونوں ماہرین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ماہرین کی محنت سے ہی آج دنیا بھر کے کروڑوں لوگ چیزوں کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔

اکیڈمی کے مطابق دونوں ماہرین کے نظریے اور اصولوں کے مطابق ہی آج کل دنیا بھر میں آن لائن نیلامی سے لے کر بڑے نیلام گھروں کی نیلامی ہوتی ہے اور ان کے آسان طریقوں کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کو فائدہ پہنچا۔