نوجوان کرکٹرز کا سینئرز کو چیلنج کرنا خوش آئند ہے: وقار یونس

270

بولنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کا سینئرز کو چیلنج کرنا خوش ائند ہے۔

 وقار یونس کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ نوجوانوں کو موقع دیا جا رہا ہے اور وہ ٹیموں کا حصہ بن رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے، ابھی ڈومیسٹک کرکٹ شروع ہو رہی ہے تو مجھے امید ہے کہ اس پر سب سلیکٹرز اور کوچز کی نظریں ہوں گی اور کھلاڑی تلاش کریں گے، وائٹ بال کی نسبت ٹیسٹ کرکڑ میں ہمیں محنت کرنی ہے۔

‏وقار یونس نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت بولرز سامنے آئے ہیں، بیٹسمین بھی ہیں، حیدر علی کو موقع ملا، اسی طرح بولروں میں تو مقابلہ ہے ہی، انہیں موقع بھی دیا جا رہا ہے، شاہین آفریدی سمیت کسی بولر کو اوور لوڈ نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شاہین تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی، میں تو سمجھتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑیوں نے کم کرکٹ کھیلی ہے، انہیں مزید کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، جب مشکل ہو گی اور ان پر لوڈ بڑھے گا تو مضبوط ہوں گے اور اسی مضبوطی سے ان کی فٹنس میں بہتری آئے گی۔