بھارت: مسلمان اداکار کی ٹوئٹ پر ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم

228

بولی وڈ اداکار علی فضل کی پرانی ایڈٹ شدہ ٹوئٹ پر بھارت میں آنے والی کرائم تھرلر ویب سیریز ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

’مرزاپور 2‘ ایمازون پرائم کی بھارت کی تیسری اویجنل ویب سیریز ہے، جسے رواں ماہ 23 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

مذکورہ ویب سیریز کا ٹریلر چند دن قبل 6 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور ویب سیریز کے ٹریلر کے سامنے آتے ہی بھارت کی سوشل میڈیا پر ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی۔

بھارتی ویب سائٹ دی کوئنٹ کے مطابق ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم کی اصل وجہ ویب سیریز کے مرکزی اداکار علی فضل کی پرانی ایڈٹ شدہ ایک ٹوئٹ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی فضل کی ایک پرانی ٹوئٹ کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور اسی ٹوئٹ کو بہانا بنا کر ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی۔