شادی سے پہلے شوبز میں آنا اچھا نہیں، اداکارہ مومل شیخ

258

کراچی: پاکستانی اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ میں شادی کے بعد اپنے شوہر کی اجازت سے ہی شوبز میں داخل ہوئی اور اب اپنے پروفیشن کو بھی انجوائے کر رہی ہوں۔

پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ نے شوبز کی دنیا میں اپنی صلاحیتو ں کے بل پر ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ شوبز میں محض اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا۔

ٹی وی پر 2008ء میں یہ زندگی ہے اور 2013ء میں مراۃ العروس، جیسی سیریلز سے شہرت حاصل کی۔ ان کے علاوہ 2016ء میں بالی وڈ فلم ’’ ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ مومل شادی شدہ ہیں، اپنے شوہر نادر نواز کے ہمراہ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔