آرمینیا کا آذر بائیجان پر میزائلوں سے حملہ، 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی

205

آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گینجہ پر میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

آذربائیجان کے حکام کے مطابق میزائل حملے میں مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے، حملے میں بچوں سمیت 33 افراد زخمی بھی ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں آذربائیجان نے آرمینین فوج کی نگورنو کاراباخ سے مکمل انخلا کو ممکنہ امن معاہدےسے مشروط کیا تھا۔

آذری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بھی آرمینیا کی فوج کی جانب سے آذربائجانی شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ 27 ستمبر سے جاری جنگ میں اب تک سیکڑوں افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔