اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، حریم شاہ

242

کراچی: متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے  پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگادی گئی ہے اور پابندی کی وجہ بے حیائی بتائی گئی ہے لیکن یہ بے بنیاد بات ہے، یہ کوئی پختہ وجہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ٹک ٹاک ایپ کو بین کرنے (پابندی لگانے کی) ضرورت نہیں تھی، ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایسے لوگوں پر خود ہی پابندی لگا دیتی ہے۔