کابل: افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہلمند میں ہائی وے پر ایک مسافر بس سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
اسی طرح صوبے ہرات میں بھی سڑک کنارے نصب بم اُس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی، دھماکے میں 2 مسافر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بین الافغان امن مذاکرات دوحہ میں ہوئے ہیں تاہم اس کے خاطر خواہ نتائج تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں لیکن فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔