ایتھنز: یونان میں تارکین وطن کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستانی ڈرائیور ہلاک اور 9 مسافر زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے شہر کاوالا میں تارکین وطن کی گاڑی کو پولیس چوکی پر روکنے کی کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے تیز رفتاری سے چوکی کو عبور کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کے تعاقب کے دوران ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث کار پر قابو نہیں پاسکا اور سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک اور گاڑی میں سوار 9 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔