بورڈنگ سکول میں ذہنی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا: پیرس ہلٹن

227

ہالی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے انکشاف کیا کہ انہیں انتہائی کم عمری میں ذہنی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس ہلٹن کی جانب سے ریلیز کی گئی دستاویزی فلم میں پہلی بار کئی حیران کن انکشافات کئے گئے۔ پیرس ہلٹن نے طویل دستاویزی فلم میں امریکی ریاست اٹاہ میں موجود بورڈنگ سکول پرووو کینیون پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں کم عمری میں وہاں ذہنی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کے جارحانہ رویئے کے سبب والدین نے انہیں بورڈنگ سکول بھجوا دیا جہاں کم عمری میں ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رد عمل کے طور پر پیرس ہلٹن نے کم عمری سے نوجوانی تک تقریبا 20 سال اپنے والدین سے بات چیت نہیں کی۔