مہوش حیات اور ایچ ایس وائے، آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

239

پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) اور اداکارہ مہوش حیات فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی پاکستانی آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے۔

خیال رہے کہ آسکر کے لیے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو ‘غیر ملکی’ زبان کی کیٹیگری کے لیے منتخب کرتی ہیں۔

انفرادی ملک کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی منتخب کردہ فلمیں اسکریننگ، شارٹ لسٹنگ اور ووٹنگ کے لیے آسکر حکام کو بھیجی جاتی ہیں جو بعد میں حتمی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے 2020 کے لیے آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ آسکر کمیٹی 2020 کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔