افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجی کرسمس تک اپنے گھروں پر ہونے چاہئیں، ٹرمپ

229

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی سب سے طویل جنگ کو اختتام پذیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجی کرسمس تک اپنے گھروں پر ہونے چاہئیں۔

صدر کے جاری کردہ اس بیان کو طالبان کی جانب سے سراہا گیا اور کہا گیا کہ یہ امریکا-طالبان امن معاہدے کے نفاذ کی طرف ایک ’بہت مثبت قدم‘ ہے۔