میکسیکو میں کوکین سے بھرا طیارہ گر کر تباہ

235

میکسیکوسٹی: میکسیکو میں کوکین سے بھرا طیارہ انسداد منشیات کے تعاقب کرتے ہیلی کاپٹر سے بچنے کی کوشش میں طویل پرواز کے بعد فیول ختم ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں منشیات فروش گروہ ایک طیارے میں آدھا ٹن کوکین لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، انسداد منشیات فورس کے ہیلی کاپٹر نے طیارے کا تعاقب کیا جس کے دوران طیارہ کا فیول ختم ہوگیا اور طیارہ زمین بوس ہوگیا۔

بوٹیجا کے علاقے سے طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے میں موجود دونوں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ منشیات فروش گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ میکسیکو میں منشیات فروشوں کے منظم گروہ موجود ہیں۔