جنوبی کوریا: عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 88 افراد زخمی

231

سیئول:جنوبی کوریا میں عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 88 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، حکام آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کے شہر اُلسان میں 33 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد فائربرگیڈ کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا، سیکڑوں افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا۔ آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل دور سے دکھائی دیتے رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں سے آگ بجھانے کے عمل میں مشکل پیش آئی، عمارت میں 120 خاندان رہائش پذیر تھے۔