جین ایڈیٹنگ تکنیک ’’کرسپر‘‘ ایجاد کرنے والی خواتین کےلیے کیمیا کا نوبل انعام

297

اسٹاک ہوم: کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی نوبل اسمبلی نے اس سال کیمیا (کیمسٹری) کے نوبل انعام کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اس سال یہ انعام دو خواتین ایمانوئل کارپنٹیئر اور جنیفر اے ڈوڈنا کو دیا جارہا ہے جنہوں نے حالیہ برسوں کے دوران جین ایڈیٹنگ کی جدید ترین تکنیک ’’کرسپر‘‘ ایجاد کی ہے۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب سائنس کے شعبے میں کوئی نوبل انعام مشترکہ طور پر دو خواتین کو دیا گیا ہے۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق، اس سال کیمیا (کیمسٹری) کا نوبل انعام ’’جینوم میں کاٹ چھانٹ کرنے کا ایک طریقہ وضع کرنے پر‘‘ دیا جارہا ہے جو فرانسیسی نژاد جرمن ایمانوئل کارپنٹیئر اور امریکا سے تعلق رکھنے والی جنیفر اے ڈوڈنا نے مشترکہ طور پر ایجاد کیا ہے۔