روم:اطالوی سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ فرانسیسی رائیڈر آرناڈ نے جیت لیا۔
خوبصورت قدرتی مناظر میں اطالوی سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ ہوا، ایک سو چالیس کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ طے کرنے کے لیے دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن ہوئے۔
آگے نکلنے کے جنون میں سائیکلسٹ آپس میں ٹکرا گئے جس سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا، فرانس کے آرناڈ ڈیمیر وکٹری سٹینڈ پر پہنچے، فاتح سائیکل سوار نے خوب خوشی منائی۔