زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 19 اکتوبر کو ہو گا

296

لاہور: زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 19 اکتوبر کو ہو گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیلکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں، فیصلہ سوچ و بچار سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے کیلئے 22  یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے، نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ اور سیکنڈ 11 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

مصباح نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ زمبابوے  کی  ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔