لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے 22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے، ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کا اعلان نیشنل ٹی 20کپ مکمل ہونے کے بعد کریں گے، سیریز کے لیے 22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان ممکن ہے۔