’دی بیٹ مین‘ کی ریلیز 2022 تک ملتوی

258

عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤنز اور سماجی دوری کے اقدامات کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے مختلف تھیٹرز بند ہیں وہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری مسائل کا شکار ہے۔

اور اب وارنر بردارز نے اپنی دو فلموں ’ڈیون‘ اور ’ ’ دی بیٹ مین‘ کو تاخیر سے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

کینڈین ڈائریکٹر ڈینس ویلینیو کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم ‘ڈیون’ اب دسمبر کے بجائے اکتوبر 2021 میں ریلیز ہوگی۔

‘دی بیٹ مین’ جس میں اداکار روبرٹ پیٹسن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، کو آئندہ برس اکتوبر کے بجائے 2022 کی بہار میں ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وارنر اسٹوڈیو نے ابتدائی طور پر اعلان کیا تھا کہ فلم دی بیٹ مین کو سال 2021 کی جون میں ریلیز کیا جائے گا بعدازاں اسے اکتوبر 2021 میں ریلیز کرنےکا اعلان ہوا تھا اور اب اس میں تاخیر کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

علاوہ ازیں ستمبر میں ہولی وڈ کی سائنس فکشن فلم ‘دی بیٹ مین’ کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ 2 ہفتے تک روک دی گئی تھی۔