ٹام کروز کے ایک اور خطرناک اسٹنٹ نے لوگوں کو حیران کردیا

207

معروف ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اپنے خطرناک اسٹنٹس کے لیے مشہور ہیں، حال ہی میں ان کا ایک اور اسٹنٹ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز چلتی ہوئی ٹرین کی چھت پر سوار ہیں، ان کے ساتھ فلم کا عملہ بھی موجود ہے۔

 

ٹام کروز داراصل اپنی آنے والی فلم مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے لیے ٹام کروز فی الحال ناروے میں موجود ہیں جہاں عوام نے انہیں ٹرین کی چھت پر سوار دیکھا۔

اگلے مرحلے میں فلم کی شوٹنگ روم میں ہوگی۔