ارباز خان نے سشانت کیس میں بدنام کرنیوالوں پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا

264

ممبئی: بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے سشانت سنگھ کیس میں ملوث کیے جانے پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارباز خان نے ممبئی کی سول کورٹ میں دائر مقدمے میں وبھور انند، ساکشی بھنڈاری اور نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے جو سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں ان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کررہے تھے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ارباز خان کا کہنا ہے سشانت سنگھ کے کیس میں متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر ان کے اور ان کے اہل کانہ کا نام بدنام کیا جا رہا ہے۔

اداکار ارباز خان کے مقدمے کی جوابی کارروائی میں ممبئی سول کورٹ نے تمام نامزد ملزمان کے خلاف عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر ہتک آمیز پیغامات، پوسٹس اور ٹوئٹس کو فوری ہٹایا جائے۔