کراچی: اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر نئے تنازع میں پھنس گئیں ان کے نئے کمرشل نے ٹوئٹر صارفین کو آگ بگولہ کردیا ہے۔
مہوش حیات نے دو روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئے کمرشل کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کر کرکے بسکٹ بیچتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جب سے مہوش حیات نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ٹوئٹر صارفین سمیت، صحافی انصار عباسی اور ملکی وزرا بھی آگ بگولہ ہوگئے ہیں۔
وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے انصار عباسی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان مکمل طور پر میڈیا پر موجود ان تمام اسلام مخالف چیزوں کے خلاف ہیں جو ہماری ثقافت اور اصولوں کے خلاف ہیں اور ہمارے نوجوانوں پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اسلامی ریاست میں اس طرح کی بے ہودگی کی کوئی جگہ نہیں جو کلمہ طیبہ پر بنی تھی۔