ٹرمپ کے بعد وائٹ ہاؤس کی ایک اور اہم شخصیت کورونا کا شکار

364

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیلی میکنانی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

پریس سیکرٹری کیلی میکنانی نے ٹوئٹ کرکے ٹیسٹ مثبت آنے اور تنہائی اختیار کرنے کا بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاؤس  میں اب تک کئی افراد میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

 ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ نکلس لیونا بھی  کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔