بیوی کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی: وسیم اکرم

192

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک بار پھر کراچی کے ساحل پر گندگی پر اپنی آواز بلند کی۔

وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوچا تھا کہ ہفتے کے بعد پیر پہلا دن ہے، سمندر پر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی۔

انہوں نے سی ویو کی گندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا بلکہ بحیثیت قوم ہمیں اپنے آپ کو قصوروار ٹھہرانا ہے۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا یہ بہت ہی شرمناک ہے، ہم پوری دنیا کو کہتے ہیں کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے، لوگ بہت خوبصورت ہیں، ’لوگ بہت خوبصورت ہیں مگر گندے بھی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو سوشل میڈیا پر نصیحتیں دینے کا شوق ہے نا تو یہ وقت ہے مشورے دینے کا، یہ سارا گند سمندر سے آیا ہے، جو آپ سمندر میں ڈالتے ہیں وہ سارا باہر آتا ہے۔