جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کورونا وائرس سے ہلاک

247

جاپان کی معروف فیشن برانڈ کینزو کے بانی کینزو ٹکاڈا عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد پیرس کے امریکن اسپتال میں زیر علاج تھے  جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کو مقبولیت ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں شوخ رنگ اور منفرد گرافکس سے ملی جب کہ وہ پہلے جاپانی ڈیزائنر تھے جو پیرس کے فیشن میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔