جڑواں ہونے کی وجہ سے ایمن کے بہت سے پراجیکٹس مکمل کرادیتی ہوں، منال خان

191

کراچی: اداکارہ وماڈل منال خان کا کہنا ہے کہ جڑواں ہونے کی وجہ سے اپنی بہن ایمن خان کے بہت سے پراجیکٹس مکمل کرادیتی ہوں۔

انٹرویوکے دوران ایمن خان سے مشابہت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرمنال خان نے کہا کہ ایمن نے مجھ سے زیادہ اچھا اورزیادہ کام کیا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے ہمیشہ خوش ہوئے ہیں، ہمیں کبھی ایک دوسرے سے جلن نہیں ہوئی، ہم نے جو اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے لیے جو بھی کیا وہ مل کر ہی کیا ہے۔

بہن سے الگ نظر آنے کے لیے والدین کی جانب سے الگ الگ کپڑے بنانے کے سوال پر منال خان نے کہا کہ بچپن میں ایسا ہوتا تھا کہ ہمارے الگ الگ کپڑے بنائے جاتے تھے، ابھی بھی کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے لیکن اب ہم زیادہ تر ایک دوسرے کی چیزیں استعمال کرتے ہیں۔ بچپن میں ایسا ہوتا تھا کہ اسکول میں شرارت ایمن نے کی اورڈانٹ مجھے پڑی لیکن دیگرلوگ انہیں پہچان لیتے تھے۔ بچپن میں ہم بہت ملتے جلتے تھے توکمرشل کی شوٹنگ کے دوران تھک جاتے توآدھا کمرشل میں توآدھا ایمن شوٹ کراتی تھی۔ اب بھی اگر ایمن دستیاب نہ ہو تو ان کی وائس اوور میں کروالیتی ہوں۔

منال خان نے بتایا کہ وہ اور ایمن خان جڑواں ہیں اسی طرح ان کے 2 بھائی بھی جڑواں ہیں۔ ہماری پروررش میں خالاؤں اورنانی نے والدہ کی بہت مدد کی ہے۔ ایمن اورمجھ میں 28 منٹ کا فرق ہے لیکن پھربھی وہ بڑی ہے، اس کے فیصلوں اوروالدین سے تعلق کی وجہ سے اس بات کا احساس اب ہوتا ہے کہ وہ بڑی ہے۔