معروف موبائل کمپنی ایپل نے ایک نئی مسکراتی ایموجی کا اضافہ کیا ہے جو دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردے گی۔
دنیا بھر میں کورونا وبا نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے اور 10 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماسک کے پیچھے منہ چھپائے لوگ پھیپھڑوں کو تباہ کردینے والی اس بیماری سے خوفزدہ ہیں۔
اس صورتحال سے سوشل میڈیا کی طلسماتی زندگی بھی متاثر ہوئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے اس حوالے سے خود کو مختلف طریقوں سے اپ ڈیٹ کیا۔ ایپل موبائل نے جذبات کے اظہار کے لیے ایموجیز میں ماسک والی ایموجی کا اضافہ کیا۔