ننگرہار: افغانستان میں گزشتہ روز ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ننگرہار کے ضلعی گورنر کے دفتر پر کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دھماکے کی زد میں افغان کرکٹ بورڈ کی گاڑی بھی آگئی تھی۔
گاڑی میں افغانستان کی جانب سے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے بسم اللہ جان شنواری موجود تھے جو دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے اور دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔