بیجنگ: اگر زخم بھرنے والی پٹیوں اور پھائے پر سبز نیلی الجی کو شامل کرلیا جائے تو اس طرح دیرینہ زخم تیزی سے مندمل ہوسکتے ہیں۔
اس ضمن میں جلد پر لگانے کا ایک پیوند یا پٹی کا پھایہ بنایا گیا ہے جس پرسبز اور نیلی الجی کو زندہ رکھا گیا تھا اور جب چوہوں پر اسے آزمایا گیا تو اس کے دیرینہ زخم اور جلد ٹھیک نہ ہونے والے ناسور بہت جلدی ٹھیک ہوگئے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو ٹھیک کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔