یریوان: آرمینیا نے آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی کے لیے مشروط رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، روس اور فرانس کی ثالثی میں جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے معاملے پر اقوام متحدہ، امریکا، روس اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
آرمینیا کی جانب سے جنگ بندی کا عندیہ اس وقت سامنے آیا ہے جب نارگورنو-کاراباخ میں ترکی نے آذربائیجان کی حمایت کی اور مزید 54 آرمینیائی فوجی ہلاک ہوئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے جب کہ آرمینیا کی گولہ باری سے آذربائیجان کے 19 شہری جاں بحق ہوئے۔