اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے ملاقات کیلیے جانے والے راہول گاندھی گرفتار

268

اترپردیش: دلت برادری سے تعلق رکھنے والی اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے ملاقات کے لیے جانے والے کانگریس رہنماؤں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں پولیس نے راہول گاندھی اور ان کی بہن پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا جس کے دوران پولیس اور کانگریس کے کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

کانگریس کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی یوپی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 19 سالہ دلت لڑکی کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے تھے جہاں پولیس نے انہیں جبری طور پر حراست میں لے لیا ہے۔