فٹبال کیراباؤ کپ چوتھا راؤنڈ، ٹوٹنہم نے چیلسی کو شکست دیدی

314

لندن:فٹبال کیراباؤ کپ چوتھے راؤنڈ میں ٹوٹنہم نے چیلسی کو ہرا دیا، ایک ایک سے برابر میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

انگلش میدانوں پر فٹبال ٹیمیں اِن ایکشن، کیراباؤ کپ کے چوتھے راؤنڈ میں ٹوٹنہم اور چیلسی کا مقابلہ ہوا۔ چیلسی کے ورنر نے انیسویں منٹ ٹیم کو برتری دلائی جس سے کھیل میں تیزی آئی۔

دوسرے ہاف کے آخر میں ٹوٹنہم کے لیمیلا نے گول کر کے حساب برابر کیا۔مقررہ وقت پر اسکور ایک ایک ہی رہا، پنلٹی شوٹ آؤٹس کا مرحلہ شروع ہوا۔
نشانہ بازی، پھرتی اور مہارت کے کڑے امتحان میں ٹوٹنہم نے پانچ چار کی فتح سمیٹی۔

خالی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز میچ توجہ کا مرکز بنا رہا جسے دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے۔