فرانس میں جسم، چہرے اور زبان پر ٹیٹوز اور سرجری کے ذریعے آنکھوں کے سفید حصے کو سیاہ کرانے والے اسکول ٹیچر کو کنڈر گارٹن کے بچوں کو پڑھانے سے روک دیا گیا۔
اسکول کی جانب سے یہ فیصلہ والدین کی شکایت پر کیا گیا جنہوں نے کہا تھا کہ ان کا بچہ استاد سے خوفزدہ ہوتا ہے۔
35 سالہ استاد سیلوین ہیلین 6 سال سے زائد عمر کے بچوں کو ابھی بھی پڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے تمام طلبہ اور ان کے والدین کو مسئلہ نہیں ہوتا تھا کیونکہ بنیادی طور پر وہ لوگ مجھے جانتے تھے۔
سیلوین ہیلین کے مطابق جسم پر ٹیٹو بنوانے میں تقریباً 460 گھنٹے صرف ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا یہ صرف تب ہوتا ہے جب لوگ مجھے دور سے دیکھتے ہیں تو وہ اس بارے میں بہت برا سوچ لیتے ہیں۔