فرنچ اوپن ٹینس: عالمی نمبر چار روسی کھلاڑی میڈویڈف ہنگرین کھلاڑی سے ہار گئے

250

فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ روسی کھلاڑی میڈویڈف کو ہنگرین کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم نے بھی فتح سمیٹ لی۔

پیرس کے کلے کورٹ پر ٹینس مقابلے جاری ہیں۔ فرنچ اوپن مین سنگلز میں روس کے ڈینئل میڈویڈف کا ہنگری کے غیر معروف کھلاڑی فوکسووِسز سے میچ پڑا۔

تگڑے کھلاڑی کو پہلے دونوں ہی سیٹ میں چھ چار کی شکست ہوئی۔ تیسرے سیٹ میں کم بیک کرنے والے روسی کھلاڑی کو چوتھے سیٹ میں پھر شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ اپنی ہار کا غصہ کھلاڑی نے ریکٹ پر نکالا اور اسے زمین پر دے مارا۔

کلے کورٹ کے کِنگ رافیل نڈال نے ایونٹ میں فاتحانہ انٹری ڈالی۔ دفاعی چیمپئن نے بیلاروسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کیا۔

تیسرے اہم میچ میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے بھی جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔