کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 2 ٹیسٹ اور 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزماؤنٹ مانگنوئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں مدمقابل آئیں گی جہاں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری سے شروع ہوگا۔