وبا کے باوجود ریلیز ہونے والی پہلی ہولی وڈ فلم ‘ٹینیٹ’ 28 کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب

247

دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود سینما میں ریلیز ہونے والی پہلی ہولی وڈ فلم ‘ٹینیٹ’ دنیا بھر میں 28 کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

تیسری عالمی جنگ کو روکنے والے سی آئی اے کے جاسوس کی جدوجہد پر مبنی جاسوس تھرلر فلم ’ٹینیٹ‘ نے امریکی باکس آفس میں 2 ہزار 850 سنیما میں 34 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جو چوتھے ہفتے کے بعد 41 لاکھ ڈالر سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

’ٹینیٹ‘ گزشتہ ماہ اگست میں وہ پہلی بڑی فلم بنی تھی، جسے کورونا کی وبا کے باوجود یورپ و ایشیا سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

’ٹینیٹ‘ کو ابتدائی طور پر 26 اگست کو جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے وبا کے باوجود اچھی کمائی کی تھی۔