ایران نے ‘دہشت گردوں کی ٹریننگ’ کا سعودی دعویٰ مسترد کردیا

311

ایران نے سعودی عرب کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ تہران نے دہشت گردوں کے سیل کی ٹریننگ کی تھی۔

سعودی عرب نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ ریاض نے رواں ماہ کے شروع میں 10 افراد کو گرفتار کیا اور ایک دہشت گردوں کے سیل سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا جنہیں ایران کے انقلابی گارڈز نے ٹریننگ دی تھی۔

تاہم سعودی سکیورٹی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی یا گرفتاری کہاں عمل میں آئی۔

ریاستی سیکیورٹی صدارت نے کہا کہ ’ایوان صدر میں متعلقہ حکام نے ایک دہشت گرد سیل کو ناکام بنا دیا جس کے دہشت گردوں نے ایران میں انقلابی محافظوں سے دھماکہ خیز مواد بنانے کے بارے میں فوجی اور فیلڈ ٹریننگ حاصل کی تھی‘۔

سرکاری میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’سیکیورٹی تفتیش سے دہشت گردوں کی شناخت، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کے لیے 2 سائٹس (مقامات) کا انکشاف ہوا ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ پکڑی گئی اشیا میں سے دستی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) ، درجنوں اسٹن گن، کلو بارود اور مختلف قسم کی رائفلیں اور پستول شامل ہیں۔