افغانستان: سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 14 افراد ہلاک

231

وسطی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائین نے کہا کہ صوبہ دایکندی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک ہی گاڑی موجود 7 خواتین، 5 بچے اور 2 مرد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے دھماکے کا الزام طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے 3 بچے زخمی بھی ہوئے۔

دایکندی کے گورنر کے ترجمان نصر اللہ غوری نے بتایا کہ متاثرہ افراد مزار جارہے تھے جب ان کی مِنی بس بم سے ٹکرائی۔