سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

216

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں اگرچہ گزشتہ چند برس سے خواتین کو کھیل کھیلنے کی اجازت ہے، تاہم اب بھی بہت سے کھیل ایسے ہیں جن میں تاحال سعودی خواتین کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع نہیں ملا۔

ایسے ہی کھیلوں میں گالف کا کھیل بھی شامل ہے اور اب سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔

جی ہاں، سعودی عرب کی حکومت رواں برس نومبر میں خواتین کے تین روزہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی، جس میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

رواں برس نومبر میں لیڈیز یورپین ٹوئر (ایل ای ٹی) کی جانب سے دی سعودی لیڈیز انٹرنیشنل نامی گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔