کراچی : پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورہ حسین 27برس کی ہوگئیں انہوں نے اپنی سالگرہ جوش و خروش سے منائی، مداحوں نے تصاویر کو بے حد پسند کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی نامور اداکارہ ماورہ حسین 28 ستمبر کو اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، ماورہ حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی 27 ویں سالگرہ سے متعلق تصاویر بومرنگ اور اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
ماورہ کی جانب سے شیئر کی گئی بوم رنگ میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس کی پُشت پر برتھ ڈے گرل لکھا ہوا ہے۔
ماورہ حسین کے بومرنگ سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ابھی ابھی نیند سے جاگی ہیں اور اپنی سالگرہ کے کیک اور تحائف کے سامنے بیٹھ گئی ہیں، انہوں نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ میں کیپشن ’مڈ نائٹ‘بھی لکھا ہے۔