منشیات کا استعمال، دپیکا پڈوکون نے اعتراف جرم کرلیا

270

ممبئی: بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے منشیات کیس کی تحقیقات کے دوران منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو دئیے گئے اپنے بیان میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی خاتون منیجر کرشمہ پرکاش سے اپنے استعمال کیلئے منشیات منگوانے کیلئے وٹس ایپ پر گفتگو کی تھی۔

دوسری طرف سارہ علی خان اور شردھا کپور نے منشیات استعمال کرنے کی تردید کردی۔ انہوں نے تحقیقات کے دوران تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے کبھی منشیات استعمال نہیں کیں۔ اداکاراؤں سے سخت سکیورٹی میں ایک گیسٹ ہاؤس میں پوچھ گچھ کی گئی۔