نامور گلوکار منیر حسین کو مداحوں سے بچھڑے پچیس برس بیت گئے۔ گلوکارمنیرحسین کو موسیقار صفدر حسین نے فلمی دنیا میں متعارف کروایا جن کی فلم حاتم کے لیے انہوں نے اپنا فلمی’نغمہ تیرے محلوں کی چھائوں میں قرار اپنا لٹا بیٹھے‘ گایا۔
منیرحسین کے پہلے ہی نغمے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ موسیقار رشید عطرے، خواجہ خورشید انور اور اے حمید نے ان کی آواز سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
منیر حسین کو اپنی پہلی ہی نغماتی فلم ’سات لاکھ‘ کے مشہور زمانہ سدا بہار گیت ’قرار لوٹنے والے تو پیار کو ترسے‘ سے مقبولیت ملی۔ یہ گیت سنتوش کمار پر فلمایا گیا تھا۔