اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں اگرچہ 2 سال قبل ہی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی تھی تاہم اب وہاں خواتین ایمبولینس سروس جیسے اہم شعبے میں بھی خدمات دینے لگی ہیں۔
خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ہی سعودی حکومت نے وہاں دیگر شعبوں کی طرح ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے شعبے یعنی میڈیکل ایمبولینس سروسز میں بھی خواتین کو خدمت کے مواقع فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
اور جون 2018 میں سعودی عرب کے اہم ترین ادارے کنگ فہد میڈیکل سٹی نے خواتین ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل خواتین ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ 2 سال کے دوران سعودی عرب میں ہنگامی طبی امداد کے شعبے میں درجنوں خواتین نے شمولیت اختیار کی ہیں اور اب وہاں ایمبولینس کی ڈرائیونگ سمیت ہنگامی طبی امداد کی دیگر ذمہ داریاں بھی خواتین نے سنبھال لی ہیں۔