برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاون کے خلاف ہزاروں افراد لندن کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریفلگر سکوائر پر ہونے والے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے جانسن حکومت کی کورونا وائرس پر قابو پانے کی حکمت عملی کو مسترد کردیا ہے۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر لاک ڈاون اور جانسن حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 ہزار 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 34 کی اموات ہو چکی ہیں۔