سیاہ فام امریکی ریپر، شامی فلم ڈائریکٹر،تائیوان کی صدر 100 بااثر شخصیات میں شامل

257

امریکی جریدے ’ ٹائمز میگزین‘ نے سال 2020 کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں شام کی سیاہ فام امریکی ریپر میگن تھی، فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب، تائیوان کی صدر سائی انگ وین شامل ہیں۔

ٹائمز کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں میگن تھی اور وعد الخطیب کو پایونیئرز جبکہ سائی انگ وین کو لیڈرز میں شامل کیا گیا ہے۔

میگن تھی اسٹالیون کے حوالے سے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ تاراجی پی ہینس نے لکھا کہ میگن گزشتہ چند سالوں سے معروف ریڈیو ڈے جی رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان میں کچھ خاص ہے آپ ایک مرتبہ ان کے بارے میں جانیں تو ان کے مداح بن جاتے ہیں۔

تاراجی پی ہینس نے لکھا کہ میگن اپنے والدہ، والد اور دادی کو کھوچکی ہیں لیکن وہ مضبوط ہونے کی ایک مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے والے گانوں ‘ ہاٹ گرل سمر’، سیویج’ اور ‘ویپ’ کے علاوہ بھی وہ بہت گہری ہیں، وہ ایک انٹرٹینر ہیں اور میں انہیں جیتتے دیکھنا چاہتی ہوں۔

ٹائمز کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب سے متعلق ایمی ایوارڈ یافتہ رز احمد نے لکھا کہ تاریخی طور پر جنگ سے متعلق ہماری سمجھ بوجھ سپاہیوں اور جنگی رپورٹرز کے ذریعے ہی ہے جس میں جنگ کے مناظر غالب ہوتے ہیں اور ایک سے دوسرے شخص تک کہانیوں کی صورت میں سنائی جاتی ہے۔

لیکن وعد الخطیب نے شام کے شہر حلب کے مشرقی علاقے کے آخری ہسپتال کی فوٹیج کے ذریعے متعدد ایوارڈ یافتہ فلم ‘سما’ سے ایک نئی ماں کی آنکھوں سے شام میں جاری جنگ کی کہانی سنائی۔

رز احمد نے لکھ کہ انہوں نے ایک کہانی بتائی جس کے ہیرو عام لوگ ہیں جو ظلم سے آزاد زندگی گزارنے کے لیے ہر چیز کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ڈاکٹرز دوسروں کو بچانے کے لیے کام کررہے ہیں، اساتذہ زیر زمین کلاس رومز میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں کیونکہ باہر بمباری ہوتی ہے۔