پرتھ: آسٹریلیا کے ساحلوں پر راہ بھٹک کر پھنس جانے والی وھیل کی بڑی تعداد لقمہ اجل بن چکی ہے۔
بدھ کے رو اچانک 500 پائلٹ وھیل راہ بھٹک کر ساحل پر آگئی تھیں۔ اپنی جسامت اور غیرمعمولی وزن کی وجہ سے یہ وھیل پانی میں نہ جاسکیں اور ان میں سے 380 نے ریت پر ہی دم توڑدیا۔ اس طرح آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں وھیل ہلاک ہوئی ہیں۔
پہلے 270 وھیل آئیں اور اس کے بعد اسٹران کے ساحلی شہر پر مزید وھیل پھنسی ہوئی ملی تھیں۔ اس سے صرف 10 کلومیٹر دور جنوب میں مزید 200 وھیل دیکھی گئیں اور ان کو فوری طور پر بچانے کا کام شروع کیا گیا۔ تاہم بدھ کی دوپہر تک وہ تمام 200 وھیل مرچکی تھیں۔
واضح رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں اکثر وھیل راہ بھٹک کر ریت تک پہنچ جاتی ہیں اور بے حس و حرکت ہوجاتی ہیں۔ ماہرین نے اسے آسٹریلوی ساحل پر وھیل کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔