بچوں کیلئے نامناسب ویڈیوز سے بچاؤ، یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا فیصلہ

234

کیلیفورنیا:مشہور ویب سائٹ یوٹیوب نے بچوں کو غیر مناسب ویڈیوز سے محفوظ رکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایسی ویڈیوز جو 18 سال سے کم عمر افراد کو نہیں دیکھنی چاہیں، اس کا فیصلہ یوٹیوب کا سٹاف کرتا ہے تاہم اب اس کیلئے جلد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جانے لگے گا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے دور میں یوٹیوب کی جانب سے پہلے ہی نقصان دہ مواد کی نشاندہی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال بڑھا دیا گیا ہے۔ رپورٹس ہیں کہ رواں سال بہت بڑی تعداد میں ویڈیوز کو ہٹایا گیا جس کی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی۔