جی جی حدید اور زین ملک کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

293

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید اور برطانوی گلوکار زین ملک کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

برطانوی گلوکار زین ملک اور امریکی سپر ماڈل جی جی حدید دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے ایک ایک پوسٹ شیئر کی جب کہ جوڑے نے بیٹی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔

زین ملک نے اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہماری بیٹی صحت مند اور خوبصورت ہے، میں اس وقت جو محسوس کر رہا ہوں وہ ناقابل بیان ہے، میں اسے اپنی بیٹی کہنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں‘۔

دوسری جانب جی جی حدید نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ’ہماری بیٹی اس ہی ویک اینڈ پر دنیا میں آئی ہے اور اس نے ہماری دنیا ہی بدل دی ہے، ہم اس سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔